ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھتیس گڑھ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 36 نکسلی ہلاک

چھتیس گڑھ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 36 نکسلی ہلاک

Sat, 05 Oct 2024 11:54:06    S.O. News Service

دنتے واڑہ، 5/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)اطلاعات کے مطابق، چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ نارائن پور اور دنتے واڑہ اضلاع کی سرحد پر سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان ایک شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 36 نکسلی ہلاک ہو گئے ہیں۔ دنتے واڑہ میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نکسلیوں کے خلاف کارروائی کے لیے بھیجا گیا تھا۔ واقعے کی جگہ سے بڑی تعداد میں خودکار ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

تصادم جاری ہے۔ 14 نکسلیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ انکاؤنٹر ابھی جاری ہے۔ رات ہونے کی وجہ سے پولس یہ واضح نہیں کر پائی ہے کہ انکاؤنٹر میں کتنے نکسلی مارے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے نکسلیوں کی تعداد 24 سے بڑھ سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس تصادم میں مارے جانے والے نکسلیوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے، فی الحال پورے علاقے میں تلاشی جاری ہے۔ ذرائع کی مانیں تو اس انکاؤنٹر میں تقریباً 24 نکسلائیٹس مارے گئے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق، جب سیکورٹی فورس اس مقام پر پہنچی جہاں تقریباً ایک بجے نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تو نکسلیوں نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ نارائن پور اور دنتے واڑہ اضلاع میں مشترکہ فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ اطلاع ملی ہے کہ انکاؤنٹر میں تمام فوجی محفوظ ہیں۔


Share: